1

ماہ رمضان کے دوران کیلا، پیاز برآمد کرنے پر پابندی

پابندی رمضان المبارک کے مہینے کے دوران کیلوں اور پیاز کی مارکیٹ میں وافر دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے عائد کی گئی ہے۔ فوٹو: ویب

پابندی رمضان المبارک کے مہینے کے دوران کیلوں اور پیاز کی مارکیٹ میں وافر دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے عائد کی گئی ہے۔ فوٹو: ویب

اسلام آباد:ماہ رمضان کے دوران کیلوں اور پیاز کی برآمد پر 15اپریل2024 تک پابندی عائد کرنے کی منظوری دیدی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے پہلے اجلاس میں وزارت تجارت کی سفارش پر کیلوں اور پیاز کی برآمد پر 15اپریل2024 تک پابندی عائد کرنے کی منظوری دیدی گئی۔

یہ پابندی رمضان المبارک کے مہینے کے دوران کیلوں اور پیاز کی مارکیٹ میں وافر دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے عائد کی گئی ہے۔

وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سفارش پر نیدرلینڈ کے شہری محمد اورنگزیب کی پاکستانی شہریت دوبارہ حاصل کرنے کی درخواست منظور کرنے کی اجازت دے دی۔

وفاقی کابینہ نے وزارت انسداد منشیات کی سفارش پر میجر جنرل عبدالمعید ہلال امتیاز ملٹری کی بطور ڈائریکٹر جنرل اینٹی نارکوٹکس فورس تعیناتی کی منظوری دے دی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں