1

متحدہ اور پی پی میں ڈیڈ لاک ختم، ملکر قوم کی خدمت کرنے پر اتفاق

فوٹو: ایکسپریس ویب

فوٹو: ایکسپریس ویب

  کراچی:صدر پاکستان آصف علی زرادری سے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی ملاقات کا اندرونی احوال سامنے آگیا۔

ایم کیوا یم پاکستان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان اور پیپلز پارٹی کے درمیان ڈیڈ لاک ختم ہوگیا اور قربت بڑھنے لگی ہے، دونوں جماعتوں کے درمیان ملکر اس قوم کی خدمت کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے ایم کیو ایم کے ساتھ جو برتاؤ رکھا اس پر وہ شدید نالاں ہے اور اسی وجہ سے ایم کیو ایم نے اپنی سیاسی حکمت عملی تبدیل کی ہے۔

صدر پاکستان، وزیر اعلی سندھ اور وزیر داخلہ کی موجودگی میں ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے شہر میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کیا اور اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لیے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لانے کا مطالبہ کیا۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان اب تمام سیاسی جماعتوں سے عوامی اور سیاسی مسائل پر بات چیت کرے گی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں