1

متحدہ عرب امارات؛ رمضان میں سرکاری اور نجی ملازمین کے اوقات کار میں کمی

پیر سے جمعرات ساڑھے پانچ جب کہ جمعے کو 3 گھنٹے کی ڈیوٹی ہوگی، زائد گھنٹے کام پر اوور ٹائم ہوگا، فوٹو: فائل

پیر سے جمعرات ساڑھے پانچ جب کہ جمعے کو 3 گھنٹے کی ڈیوٹی ہوگی، زائد گھنٹے کام پر اوور ٹائم ہوگا، فوٹو: فائل

ابوظہبی:متحدہ عرب امارات نے احترام رمضان میں سرکاری اور نجی ملازمین کے اوقات کار میں کمی کا اعلان کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق ماہرین فلکیات نے  رمضان المبارک کے مقدس مہینے کا آغاز 12 مارچ 2024 بروز منگل سے ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ دنیا بھر میں اس ماہ مقدس کے استقبال کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

متحدہ عرب امارات نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی رمضان المبارک میں روزہ داروں کو سہولت دینے کے لیے ملازمت کے اوقات کار میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی وزارتِ انسانی وسائل نے اعلان کیا ہے کہ رمضان کے دوران ملازمین کے اوقات کار پیر سے جمعرات صبح 9 بجے سے دوپہر 2.30 بجے اور جمعے کو صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے ہوں گے۔

ان اوقات کار سے زیادہ دیر تک کام جاری رکھنے والے ملازمین کو اوور ٹائم دیا جائے گا۔ خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات میں ہفتہ اور اتوار تعطیل ہوتی ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں