1

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے 2 اہلکار جھیل میں ڈوب کر ہلاک

20 سالہ ابھیشک ٹھاکر اور 19 سالہ راجندر سنگھ بھارتی بارڈر فورس کے کانسٹیبلز تھے

20 سالہ ابھیشک ٹھاکر اور 19 سالہ راجندر سنگھ بھارتی بارڈر فورس کے کانسٹیبلز تھے

سری نگر:مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے میں ایک جھیل میں ڈوب کر بھارتی بارڈر فورس کے 2 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جموں کے علاقے میں تاوی جھیل سے 2 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں جن کی شناخت 20 سالہ ابھیشک ٹھاکر اور 19 سالہ راجندر سنگھ کے نام سے ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ دونوں بھارتی بارڈر فورس کے کانسٹیبلز تھے اور چھٹیوں پر تھے۔ دونوں شدید گرمی سے بچنے کے لیے قریبی جھیل میں نہانے کے لیے گئے تھے۔

جھیل کے باہر ان کے کپڑے موجود تھے جس پر علاقہ مکینوں نے تلاش شروع کی۔ راجندر سنگھ کی لاش جلد ہی مل گئی البتہ ابھیشک ٹھاکر کی لاش کافی دور جاکر ملی۔

لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد آبائی علاقے روانہ کردیا گیا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں