1

موبائل فون آپریٹرز بہتری کا مظاہر ہ کررہے ہیں، پی ٹی اے

مخصوص وائس کے پی آئیز مخصوص علاقوں میں لائسنس یافتہ حد سے نیچے ہے، رپورٹ (فوٹو: فائل)

مخصوص وائس کے پی آئیز مخصوص علاقوں میں لائسنس یافتہ حد سے نیچے ہے، رپورٹ (فوٹو: فائل)

اسلام آباد:پی ٹی اے نے کہا ہے کہ موبائل فون آپریٹرز بہتری کا مظاہر ہ کررہے ہیں۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)کا کہنا ہے کہ صارفین کو فراہم کی جانے والی موبائل فون آپریٹرز (سی ایم اوز) بہت حد تک اپ لوڈ نگ اور ڈاؤن لوڈنگ کی رفتار کے حوالے سے نیٹ ورک لیٹنسی اور ویب پیج لوڈنگ کے وقت میں بہتری کا مظاہرہ کر رہے ہیں، تاہم مخصوص وائس کے پی آئیز مخصوص علاقوں میں لائسنس یافتہ حد سے نیچے ہے۔

پی ٹی اے نے موبائل فون آپریٹرز (سی ایم اوز)کی خدمات کی کارکردگی اور معیار کے جائزے کے لیے پاکستان کے سترہ (17) شہروں بشمول خیبرپختونخوا، پنجاب، سندھ بلوچستان اور آزاد جموں و کشمیر کے تین (3) شہروں میں کئے جانے والے آزادانہ کوالٹی آف سروس (کیو او ایس )سروے کی رپورٹ جاری کردی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں