1

مہندی کی تقریب میں شراب نوشی سے منع کرنے پر ماموں زاد بہن قتل

 لاہور:شادی کے سلسلے میں مہندی کی تقریب میں شراب نوشی سے منع کرنے پر ملزم نے اپنی ماموں زاد بہن کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے علاقے عمر فاروق روڈ پر رسم مہندی کی تقریب جاری تھی۔ اس دوران دلہا فیصل کے ماموں زاد عارف نے شراب نوشی کررکھی تھی، جس پر دلہا کی بہن 30 سالہ صوبیہ نے عارف کو شراب نوشی سے منع کیا۔

صوبیہ کی جانب سے شراب نوشی سے منع کرنے پر ملزم عارف نے طیش میں آکر صوبیہ پر فائرنگ کردی اور فرار ہوگیا۔ مقتولہ کو 3 گولیاں لگیں، جسی فوری طور پر طبی امداد کے لیے منشی اسپتال پہنچایا گیا، تاہم صوبیہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبر نہ ہو سکی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقتولہ کا نکاح ہو چکا تھا ور چند روز بعد اس کی رخصتی تھی۔ پولیس نے لاش کو مردہ خانے میں جمع کروا کر قاتل کی تلاش شروع کر دی ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں