1

وزیراعلیٰ پنجاب کی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کو یقینی بنانے کی ہدایت

فوٹو اسکرین گریپ

فوٹو اسکرین گریپ

 لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب نے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے شرکا سے گفتگو میں مریم نواز نے ہدایت کی کہ انتظامیہ تمام اضلاع میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی اور عملدرآمد کو یقینی بنائے، پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ میں کمی کا فائدہ براہ راست عوام کو پہنچایا چائے کیونکہ ٹرانسپورٹ کے کرائے اشیائے خورد ونوش سمیت تمام دیگر اشیاء کے نرخ پر اثر انداز ہوتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹ کرائے کم کر کے عوام کو ریلیف دیں گے۔

اجلاس میں وزیراعلی مریم نوازشریف نے لاہور میں ایک سرے سے دوسرے سرے تک ٹرانسپورٹ کا 5 سالہ پلان طلب کیا اور لاہور میں پرپل اور بلیو لائن ٹرین کے لئے بہترین انٹرنیشنل کنسلٹنٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت بھی کی۔

وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کو صوبے بھر میں 630 ایکو فرینڈلی بسوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ لاہور کے لیے 200 ایکوفرینڈلی ڈیزل ہائی برڈ بسیں لائی جارہی ہے۔ لاہور میں 100 الیکٹرک بسیں پائلٹ پراجیکٹ کے طورپر چلائی جائیں گی جبکہ ملتان کے لیے 100، راولپنڈی  78، بہاولپور 42 اور فیصل آباد 110 ایکوفرینڈلی بسیں لائی جارہی ہے۔

سیکرٹری ٹرانسپورٹ احمد جاوید قاضی نے طلبا کے لئے بائیکس پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ چیف منسٹر یوتھ انیشیٹیو بائیکس کی ای بیلٹنگ کے بعد اسکرونٹنگ شروع کردی گئی ہے-

اجلاس میں وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان، چیف سیکرٹری، سیکرٹری ٹرانسپورٹ، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن، کمشنر لاہور، ڈی جی ایل ڈی اے اور دیگر حکام نے شرکت کی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں