1

وٹامن ڈی اور قوتِ مدافعت کے درمیان ممکنہ تعلق کا انکشاف

لندن:ایک نئی تحقیق میں وٹامن ڈی اور کینسر کے خلاف لڑنے والی قوتِ مدافت کے بہتر ہونے کے درمیان ممکنہ تعلق پایا گیا ہے۔

چوہوں پر کی جانے والی تحقیق میں معلوم ہوا کہ یہ وٹامن ایک قسم کے پیٹ کے بیکٹیریا کی نمو کی حوصلہ افزائی کرتا ہے جو چوہوں کو اس بیماری کے خلاف بہتر مدافعت فراہم کرتا ہے۔

محققین کے علم میں یہ بات آئی کہ جن چوہوں کو وٹامن ڈی سے بھرپور غذائیں دی گئی تھیں ان کے مدافعتی نظام نے چوہوں میں ٹرانسپلانٹ کیے گئے کینسر کے خلاف بہتر مزاحمت کی تھی اور امیونوتھراپی علاج پر بہتر درِ عمل دیا تھا۔

سائنس دانوں کو یہ بات جان کر حیرت ہوئی کہ وٹامن ڈی آنت میں مخصوص خلیوں پر عمل کرتا ہے جس کے نتیجے میں بیکٹیرائیڈز فریگِیلس نامی بیکٹیریا کی تعداد بڑھ جاتی ہے۔

نتائج کے مطابق کینسر کی رسولیاں زیادہ نہیں بڑھیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اس مائیکروب نے چوہوں کو کینسر کے خلاف بہترمدافعت دی۔

لندن کے فرانسس کرک انسٹیٹیوٹ سے تعلق رکھنے والے تحقیق  سینئر مصنف کائٹانو ریس ای سوسا کا کہنا تھا کہ وٹامن ڈی پیٹ میں ایک مائیکروبائیوم کو ایک قسم کے بیکٹیریا کے لیے قابو کر سکتا ہے جو کینسر کےخلاف چوہوں کو بہتر قوت مدافعت دیتا ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں