1

ٹی20 ورلڈکپ؛ جے شاہ نے اپنی ٹاپ 4 ٹیموں کی پیشگوئی کردی

جے شاہ پاکستانی ٹیم کو سیمی فائنل لائن اَپ میں بھی شامل نہ کیا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

جے شاہ پاکستانی ٹیم کو سیمی فائنل لائن اَپ میں بھی شامل نہ کیا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

سیکریٹری بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے اپنی ٹاپ فور سیمی فائنل کھیلنے والی ٹیموں کا نام بتادیا۔

ٹائمز آف انڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شیڈول ٹی20 ورلڈکپ 2024 کیلئے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکریٹری نے اپنی ٹاپ فور ٹیموں کے حوالے پیشگوئی کی، تاہم پاکستان کو ٹاپ فور میں شامل نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ ممکنہ طور پر بھارت، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ کے علاوہ میزبان ویسٹ انڈیز سیمی فائنل کھیلنے والی ٹیموں میں شامل ہوں گی کیونکہ انکے پاس مختصر فارمیٹ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کررہی ہیں۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ؛ آئی سی سی نے بھارت کو پہلے ہی سیمی فائنل سلاٹ الاٹ کردی

ٹورنامنٹ کا آغاز یکم جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہوگا، گروپ اے کی ٹاپ 2 ٹیمیں پاکستان اور بھارت 9 جون کو نیوریاک میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ؛ وارم اَپ میچز کا شیڈول جاری

دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 ورلڈکپ سے قبل وارم اَپ میچز کا شیڈول جاری کردیا ہے، جس میں 17 ٹیمیں حصہ لیں گی جبکہ پاکستان، انگلیںڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں ان میچز کا حصہ نہیں ہوں گی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں