1

پلے آف سے قبل آخری میچ میں آج ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آمنے سامنے

فوٹو: پی ایس ایل

فوٹو: پی ایس ایل

پاکستان سپر لیگ سیزن نائن کے 30 ویں میں آج ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مدمقابل آئیں گی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پلے آف راؤنڈ سے قبل آخری میچ کا آغاز رات 9 بجے ہوگا۔ دونوں ٹمیں پہلے ہی پلے آف مرحلے میں کوالیفائی کرچکی ہیں۔

پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز 12 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 11 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

ملتان سلطانز کو 6 میچز میں کامیابی حاصل ہوئی جبکہ 4 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ کوئٹہ کو 5 میچز میں کامیابی ملی اور 3 میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ دونوں ٹیموں کا ایک ایک میچ بارش کی وجہ سے بے نتیجہ رہا۔

پی ایس ایل نائن کے پلے آف مرحلے کا آغاز جمعرات سے ہوگا جبکہ فائنل 18 مارچ پیر کو کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کے تمام باقی میچز اب کراچی میں شیڈول ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں