1

پی ایس ایل کے جعلی ٹکٹ فروخت کرنے والا گروہ پکڑا گیا

فوٹو: ایکسپریس ویب

فوٹو: ایکسپریس ویب

  کراچی:نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے میچ کے جعلی ٹکٹ فروخت کرنے والا گروہ پکڑا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پیر کو نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے میچ کے دوران جعلی ٹکٹ فروخت کرنے والا افغان باشندہ پکڑا گیا جس کے پاس سے 37 جعلی ٹکٹ برآمد ہوئے ہیں۔

پی سی بی کے سکیورٹی عملے نے جعلی ٹکٹ خریدنے والے سات افراد کو بھی دھر لیا جن سے پوچھ گچھ کی گئی۔

پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ جعلی ٹکٹ فروخت کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی، گزشتہ روز بھی جعلی ٹکٹ فروخت کرنے والے کو پکڑا گیا تھا۔

ٹکٹ فروخت کرنے والی فرنچائز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جعلی ٹکٹ والا انکلوژرز میں داخل نہیں ہوسکتا کیونکہ داخلے کے وقت اسکین کے دوران جعلی ٹکٹ پکڑا جاتا ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں