1

چیئرمین سینیٹ کو عہدے سے ہٹانے کیلیے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار

ہائیکورٹ نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو عہدے سے ہٹانے کے لیے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔

عدالت نے عدالتی دائرہ اختیار پر رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھتے ہوئے درخواست ناقابل سماعت قرار دی۔ جسٹس شاہد بلال حسن نے شہری  مشکور حسین کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست میں صادق سنجرانی اور الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا تھا۔

درخواست میں استدعا تھی کہ الیکشن کمیشن صادق سنجرانی کی بطور سینیٹر نشست خالی قرار دینے کا حکم دے اور لاہور ہائیکورٹ صادق سنجرانی کو بطور چیئرمین سینیٹ کام کرنے سے بھی روکے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں