1

ڈیل کا مطلب ہے آپ چپ رہیں، علیمہ خانم

 لاہور:عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ ڈیل کا مطلب ہے چپ رہیں، ہم سے بہت سے لوگوں نے رابطے کیے ہیں کہ جیل سے نکال دیں گے آپ چپ کر کے بیٹھ جائیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خانم نے کہا کہ حالیہ الیکشن میں عوام کا مینڈیٹ چوری کیا گیا ہے، لوگ اب غربت کی لائن سے نیچے چلے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم 800 دہشت گرد اگلی بار میڈیا اور مریم نواز کو کو ساتھ لے کر جائیں گے، ہم پر ن لیگ کا آفس جلانے کا مقدمہ درج کیا گیا، ہم ماڈل ٹاؤن اور کلمہ چوک جائیں گے، آپ اور ہم پیدل یہ سفر کریں گے اور تفتیشی کو ساتھ لے کر جائیں گے، ہم ماڈل ٹاؤن ن لیگ کے دفتر، پھر ہم کلمہ چوک اور پھر ہم کور کمانڈر کے گھر جائیں گے، ہم چیف منسٹر اور تفتیشی افسر کو تفتیش کر کے دکھائیں گے۔

علیمہ خانم نے کہا کہ نو مئی جناح ہاؤس حملہ کیس پر سماعت ہوئی اور ہم رات 12 بجے اس کیس کے لیے آئے ہیں لیکن یہاں تو جج ہی نہیں ہے، کبھی تفتیشی افسر نہیں آتا تو کبھی جج نہیں آتے، لوگوں کو 9ماہ سے تنگ کیا جا رہا ہے، ایف آئی اے اسلام آباد نے بھی طلب کر رکھا ہے۔

عمران خان کی بہن کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی ٹھیک ہیں البتہ بانی پی ٹی آئی کی آنت میں تکلیف تھی، سپرنٹنڈنٹ کو ہمیں بتانا چاہیے تھا تاکہ ہم اپنے ڈاکٹر کا بندوبست کریں لیکن سپرنٹنڈنٹ کہتا ہے ہمیں اوپر سے اجازت لینا پڑتی ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں