1

کراچی میں باپ کے ہاتھوں جلائی گئی 5 سالہ بچی دوران علاج دم توڑگئی

بچی 6 روز تک موت اور زندگی کی کشمکش میں مبتلا رہی

بچی 6 روز تک موت اور زندگی کی کشمکش میں مبتلا رہی

نارتھ کراچی میں باپ کے ہاتھوں جلائی جانے والی 5 سالہ بچی 6 روز تک موت اور زندگی کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دوران علاج دم توڑگئی۔

5 مارچ کی شب خواجہ اجمیرنگری تھانے کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر فائیوسی فورآکلینڈ گراؤنڈ میں باپ کے ہاتھوں جلائی جانے والی 5 سالہ بچی حوریہ6 روز تک موت اور زندگی کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد گزشتہ روز دوران علاج دم توڑ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں مقروض پھل فروش نے 3 بچوں سمیت خود کو آگ لگالی

5 سالہ حوریہ این آئی سی ایچ میں زیر علاج تھی نارتھ کراچی میں پاب نے3 کم عمر بچوں کو آگ لگانے کے ساتھ اقدام خودسوزی کی تھی۔

باپ عارف واقعے کے اگلے روز دوران علاج چل بسا تھا جبکہ بعد میں ایک بچی فاطمہ بھی دم توڑ گئی تھی زخمی مزید ایک بچے کی حالت بھی تشویشناک ہے





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں