1

کراچی میں 7 سالہ ابان قتل کیس کا ملزم عدالت میں اعترافی بیان سے مکر گیا

  کراچی:جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی نے فیڈرل بی ایریا میں 7 سالہ آبان کے قتل کیس میں ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کی عدالت کے روبرو فیڈرل بی ایریا میں 7 سالہ آبان کے قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے ملزم سفیان کو جسمانی ریمانڈ پورا ہونے پر میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ مقدمہ کے گواہ کا 164 کا بیان ریکارڈ کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں 7 سالہ بچے کا ، 15 سالہ کزن گرفتار، جرم کا اعتراف

گواہ نے عدالت کو بتایا کے ملزم نے میرے سامنے اقبال جرم کیا۔ ملزم عدالت میں اپنے بیان سے انکاری ہوگیا۔ ملزم کی اصل عمر کے تعین کرنے کے لیے ٹیسٹس کی رپورٹس تاحال نہیں آئی۔ ملزم کا نفسیاتی معالج سے معائنہ بھی کروانا ہے۔ اس معائنے میں 8 سے 10 دن لگیں گے۔

عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ تھانہ یوسف پلازا میں درج کیا گیا تھا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں