1

کراچی کے قریب سمندر میں ڈوبنے والے مزید 3 ماہی گیروں کی لاشیں مل گئیں

 کراچی:سمندر میں ڈوبنے والے مزید 3 ماہی گیروں کی لاشیں برآمد ہو گئیں۔ ڈوب کر جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 13 ہو گئی ہے ۔

فشرمینز ذرائع کے مطابق کراچی کے قریب سمندر میں ڈوبنے والے مزید 3 ماہی گیروں کی لاشیں مل گئیں، جن میں سے ایک کو کیٹی بندر منتقل کردیا گیا ہے جب کہ مزید 2 لاشوں کو آج شام منتقل کردیا جائے گا۔ ماہی گیروں کی لاشیں رات گئے تک ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے کراچی پہنچیں گی۔

ڈوب کر لاپتا ہونے والے 14 میں سے 13 ماہی گیروں کی لاشیں اب تک مل چکی ہیں جب کہ ایک لاپتا ماہی گیر کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: کراچی کے قریب سمندر میں ڈوبنے والے مزید 6 ماہی گیروں کی لاشیں مل گئیں

یاد رہے کہ کھلے سمندر میں ڈوبنے والے 6 ماہی گیروں کی لاشیں گزشتہ روز نکالی گئی تھیں۔ 6 روز کی تلاش کے بعد سمندر میں ڈوبنے والے 14 میں سے اب تک 13 ماہی گیروں کی لاشیں مل چکی ہیں۔

ماہی گیروں کی کشتی الاسد علی (23377-B) کے ڈوبنے کا واقعہ 5 مارچ کوحجامڑو کریک کے قریب خراب موسم کے ساتھ ممکنہ تکنیکی وجوہ کی بنا پر پیش آیا تھا، جس میں 35 ماہی گیر کھلے سمندر میں ڈوب گئے تھے جن میں سے 21 ماہی گیروں کو ریسکیو کر لیا گیا تھا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں