1

کراچی کے مختلف علاقوں میں 2.3 شدت کا زلزلہ

  کراچی:شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر زمین زلزلے سے لرز اٹھی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر، گلستان جوہر، سپر ہائی وے پر قائم نجی سوسائٹی اور اطراف سمیت مختلف علاقوں میں شہریوں نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 2.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ مرکز مشرقی ملیر سے 83 کلومیٹر دور اور اس کی گہرائی 84 کلومیٹر تھی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلہ آیا تھا جس کے نتیجے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا تھا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں