1

کرغزستان سے مزید پاکستانی طلبا کو لانے کیلیے دو خصوصی پراوزیں شیڈول

 اسلام آباد:کرغزستان میں پھنسے پاکستانی طلبا کو واپس لانے کیلیے کل دو خصوصی پروازیں چلائی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق کرغزستان میں پھنسے پاکستانی طلبا کی واپسی کے لیے قومی ایئرلائن پی آئی اے کی انتظامیہ نے بشکیک کیلیے دو پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پاکستانی طالبعلموں کو بشکیک سے وطن واپس لے کر پہلی پرواز صبح چھ بجے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے گی جبکہ  دوسری پرواز کل 21 مئی کو بشکیک سے لاہور دوپہر 2 بجے لینڈ کرے گی۔

پی آئی اے ترجمان نے کہا کہ قومی ایئر لائن ہر مشکل کی گھڑی میں ہمیشہ اپنے ہم وطنوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہوتی ہے، حکومتی ہدایات کے تحت اور ضرورت کے مطابق مزید پروازیں بھی چلائیں جائیں گی۔

واضح رہے کہ اب تک پانچ خصوصی پروازوں کے ذریعے بشکیک سے پاکستانی طالب علموں کو وطن واپس لایا گیا ہے، جن میں ایک زخمی طالب علم بھی شامل ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں