3

کینیڈین شہری نے کم وقت میں اسٹار وارز کی اسپیس شپ بنا ڈالی

(تصویر: گینیز ورلڈ ریکارڈز)

(تصویر: گینیز ورلڈ ریکارڈز)

اونٹاریو:ایک کینیڈین شہری نے کم وقت کے اندر لیگو سے فلم اسٹار وارز کا ملینیئم فیلکن خلائی کرافٹ بنا کر ریکارڈ قائم کر دیا۔

اونٹاریو سے تعلق رکھنے والے آئیون یو نے 7 گھنٹے 36 منٹ اور 37 سیکنڈ میں لیگو اسٹار وارز 75192 ملینیئم فیلکن اسپیس کرافٹ بنا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

آئیون نے گینیز ورلڈ ریکارڈ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اسپیس کرافٹ بنانے کا عمل کافی پُرلطف تھا اور ان کا خیال ہے کہ لیگو ڈیزائنرز نے اس بڑی شے کو بنانے کے لیے بہترین کام کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں لیگو اسپیس شپ بناتے وقت تھکن کا بالکل بھی احساس نہیں ہوا۔ ایک بار جب انہوں نے اسپیس شپ بنانے کا آغاز کیا وہ اس میں پھنس کر رہ گئے اور جب کام مکمل ہوا تو ساڑھے سات گھنٹے گزر چکے تھے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں