1

ہیلی کاپٹر حادثے سے چند لمحوں قبل ایرانی صدر کی آخری تصویر منظرعام پر آگئی

ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدر، وزیر خارجہ سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے, فوٹو: فائل

ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدر، وزیر خارجہ سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے, فوٹو: فائل

تہران:آذربائیجان سے واپس آتے ہوئے ایرانی صدر کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوکر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ امیر عبدالہیان سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ہیلی کاپٹر ایرانی صوبے تبریز جاتے ہوئے موسم کی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا اور گھنے جنگل میں گر کر تباہ ہوگیا۔ تمام لاشیں مکمل طور پر جل گئیں۔

ہیلی کاپٹر میں سوار ہونے کے بعد صدر ابراہیم رئیسی کی آخری تصویر منظر عام پر آگئی جس میں انھیں کھڑکی سے باہر دیکھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ خبر پڑھیں : ایران کے صدر ابراہیم رئیسی ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق

اس تصویر میں وہ چند لمحوں بعد پیش آنے والے حادثے سے بے خبر مکمل طور پر مطمئن اور پُرسکون دکھائی دے رہے ہیں۔

Irani president last picیب

خیال رہے کہ روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای نے نائب صدر محمد مخبر کو 2 ماہ کے لیے ملک کا عبوری صدر مقرر کر دیا جس کے بعد ملک کے نئے صدر کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں