3

’’یہ کہہ کہہ کر تھک گئے ہیں ورلڈکپ جیتیں گے؟ انشااللہ اس مرتبہ کرکے دیکھائیں گے‘‘

خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ اتنے کم عرصے میں پاکستان کی نمائندگی کا موقع ملا (فوٹو: پی سی بی)

خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ اتنے کم عرصے میں پاکستان کی نمائندگی کا موقع ملا (فوٹو: پی سی بی)

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان کو فاتح دیکھنا چاہتے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اسوقت مکمل فٹ ہوں اور ٹی20 ورلڈکپ کیلئے پوری طرح تیار ہوںم انہیں اچھے نتائج دینے کیلئے پُر عزم ہوں، ہم بھی لوگوں کو یہ کہہ کہہ کر تھک گئے ہیں کہ ورلڈکپ جیتیں گے لیکن انشاء اللہ اس مرتبہ یہ کر کے دکھائیں گے۔

شاہین آفریدی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن سے اپنی گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ گیری کرسٹن نے ان سے یہ زبردست بات کہی کہ کہ آپ کی شرٹ کے پیچھے جو نام ہے اس کیلئے نہیں کھیلنا بلکہ شرٹ کے آگے سینے پر جو نام ہے اس کیلئے کھیلنا ہے، یہ نہ صرف موجودہ بلکہ آنے والے کرکٹرز کے لیے بھی بہت اہم پیغام ہے۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ؛ پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کو حتمی شکل دیدی گئی

انہوں نے کہا کہ یہ وقت کسی بحث کا نہیں ہے بلکہ اصل مقصد کے حصول کا ہے، کوشش کریں گے کہ ٹیم ان سے جو توقعات وابستہ کیے ہوئے ہے اس پر پورا اتریں، قوم ہم سے بہت پیار کرتی ہے اور سب لوگ یہی چاہتے ہیں کہ ہم جیتیں۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ 2022 کے ٹی20 ورلڈکپ فائنل میں انجری کے سبب وہ ٹیم کا ساتھ نہ دے پائے جس کا انہیں بےحد افسوس ہے، اسی ٹورنامنٹ میں زمبابوے کے خلاف شکست بھی تکلیف دہ تھی۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ؛ وارم اَپ میچز کا شیڈول جاری

شاہین نے سابق کپتان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سرفراز احمد نے کیرئیر کے ابتدائی دنوں میں بڑی رہنمائی کی، خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ اتنے کم عرصے میں پاکستان کی نمائندگی کا موقع ملا۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کب ہوگا، تاریخ سامنے آگئی

انہوں نے بتایا کہ ان کے بڑے بھائی ریاض آفریدی نے جو خود بھی ٹیسٹ کرکٹر رہ چکے ہیں ان کی کوچنگ میں اہم کردار ادا کیا ہے، وہ پیار کرنے والے بھائی لیکن سخت کوچ ہیں جبکہ ایک اور بھائی نے انہیں کرکٹر بنانے کیلئے اپنی کرکٹ چھوڑدی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں