1

16 سال قبل اسلام آباد سے اغوا ہونے والی لڑکی بازیاب

آسیہ بی بی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی:فوٹو:فائل

آسیہ بی بی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی:فوٹو:فائل

اسلام آباد سے 2008 کے زلزلے کے دوران اغوا ہونے والی لڑکی کو بازیاب کروا لیا گیا۔

پولیس کے مطابق آزاد کشمیر کی رہائشی آسیہ بی بی کو 2008 کے زلزلے کے دوران مصطفیٰ نامی شخص نے اسلام آباد سے اغوا کیا تھا۔ اغوا کار نے آسیہ بی بی کو ایک لاکھ روپے میں شاہ پور میں فروخت کردیا تھا۔

آسیہ بی بی نے اپنی رہائی کے لیے سوشل میڈیا پر ویڈیو اپ لوڈ کی تھی جو وائرل ہوگئی۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے چھاپہ مار کر آسیہ بی بی کو بازیاب کروا لیا۔ آسیہ بی بی کے اغوا کا مقدمہ تھانہ شہزاد ٹاؤن اسلام آباد میں درج ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں