1

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ٹرک پر حملہ؛ بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کا خدشہ

مقبوضہ کشمیر میں حملہ اتنا اچانک تھا کہ بھارتی فوجیوں کو سنبھلنے کا موقع نہیں مل سکا ، فوٹو: فائل

مقبوضہ کشمیر میں حملہ اتنا اچانک تھا کہ بھارتی فوجیوں کو سنبھلنے کا موقع نہیں مل سکا ، فوٹو: فائل

سری نگر:مقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچھ میں بھارتی فوج کے ٹرک پر نامعلوم مسلح افراد نے گھات لگا کر حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد اہلکاروں کے ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

بھارتی نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچھ میں بھارتی فوج کے ٹرک پر اس وقت حملہ کیا گیاجب یہ ٹرک اہلکاروں کو لے کر بیس کی جانب جا رہا تھا۔

اب تک ٹرک میں موجود بھارتی فوجیوں کی تعداد اور ان کی خیریت کے حوالے سے آگاہ نہیں کیا گیا۔ خبریں زیر گردش ہیں کہ بڑے پیمانے پر بھارتی فوجی مار گئے۔

مسلح افراد نے ٹرک کو چاروں طرف سے گھیر کر اتنا اچانک حملہ کیا کہ ٹرک میں موجود بھارتی فوجیوں کو سنبھلنے کا موقع نہیں مل سکا۔ حملہ آور کارروائی کے بعد بآسانی فرار ہوگئے۔

حملے کا شکار ہونے والے بھارتی فوجیوں کی مدد کے لیے مزید نفری طلب کرکے علاقے کا محاصرہ کرلیا گیا اور سرچ آپریشن کے نام پر اپنی ناکامیوں کا غصہ عام اور معصوم شہریوں پر اتارا جا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ابھی اطلاعات غیر مصدقہ ہیں اور تفصیلات کا انتظار ہے۔

یاد رہے کہ پلوامہ سمیت مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر حملوں میں مارے جانے والے اہلکاروں کی تعداد 100 سے زائد ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں