1

شاہ رخ خان کی 2024 کی پہلی فلم کی تفصیلات سامنے آگئیں

 ممبئی:بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے سال 2024 کی اپنی پہلی فلم کے کردار اور شوٹنگ کی تفصیلات سے آگاہ کردیا۔

رواں سال 2023 میں تین بلاک بسٹر فلمیں ‘جوان’، ‘پٹھان’ اور ‘ڈنکی’ کرنے کے بعد شاہ رخ خان نے اب اپنی اگلی فلم کے بارے میں بھی بتادیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان نے فلم ‘ڈنکی’ کی ریلیز کے بعد لبنانی خاتون صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “وہ اگلے سال یعنی 2024 میں مارچ یا اپریل میں اپنی اگلی فلم کی شوٹنگ کا آغاز کریں گے”۔

شاہ رخ خان نے کہا کہ “وہ اب ایک ایسی فلم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس کا مرکزی کردار اُن کی عمر کے لحاظ کے مطابق اور حقیقت پسندانہ ہو”۔

مزید پڑھیں: پرابھاس کی میگا تھرلر فلم ‘سالار’ ریلیز، شاہ رخ خان کی ‘ ڈنکی’ خطرے میں

اداکار نے اپنی اگلی فلم کی کہانی، نام اور دیگر اداکاروں کے حوالے سے تفصیلات نہیں دیں تاہم اُنہوں نے تصدیق کردی ہے کہ وہ اپنی اگلی فلم سائن کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ 21 دسمبر کو ریلیز ہونے والی فلم ‘ڈنکی’ میں شاہ رخ خان نے ایک نوجوان لڑکے کے ساتھ ساتھ ایک زیادہ عمر والے شخص کا کردار بھی ادا کیا تھا۔

مزید پڑھیں: شاہ رخ خان کی ‘ڈنکی’، ‘جوان’ اور ‘پٹھان’ سے پیچھے رہ گئی

‘پٹھان’ اور ‘جوان’ کی بلاک بسٹر کامیابیوں کے بعد ‘ڈنکی’ شاہ رخ خان کی 2023 کی تیسری فلم ہے، راج کمار ہیرانی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’ڈنکی‘ کو شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے پروڈیوس کیا ہے۔

اس فلم میں شاہ رخ خان کے علاوہ تاپسی پنو، وکی کوشل اور بومن ایرانی سمیت دیگر اداکاروں نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں