1

فیصل واؤڈا نے سابق صدر آصف زرداری سے اہم ملاقات

فوٹو پیپلزپارٹی ایکس اکاؤنٹ

فوٹو پیپلزپارٹی ایکس اکاؤنٹ

سابق وفاقی وزیر و سینیٹر فیصل واؤڈا کی پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی بلاول ہاؤس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی جس میں سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

علاوہ ازیں ملاقات میں ملک کی موجودہ صورت حال سمیت عام انتخابات پر دونوں رہنماؤں کے درمیان سیر حاصل گفتگو ہوئی۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے ترجمان کی جانب سے آصف زرداری اور فیصل واؤڈا کی ملاقات کی تصویر بھی شیئر کی گئی جس میں سابق صدر خوشگوار موڈ میں سابق وفاقی وزیر کے ساتھ کھڑے ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں