نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف سیریز کے پانچویں اور آخری ٹی20 میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ویلنگٹن میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مائیکل بریسویل نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ میچ میں فتح کیساتھ سیریز کا اختتام کرنا چاہتے ہیں۔
اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے کہا کہ ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، شاہین آفریدی کی جگہ محمد علی اور ابرار احمد کی جگہ سفیان مقیم کو پلئینگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی میچ میں فتح حاصل کریں اور پھر ون ڈے سیریز جیتیں۔
پاکستان کا اسکواڈ:
کپتان سلمان آغا، محمد حارث، حسن نواز، عمیر بن یوسف، عثمان خان، شاداب خان، عبدالصمد، جہانداد خان، حارث رؤف، سفیان مقیم اور محمد علی
نیوزی لینڈ کا اسکواڈ:
کپتان مائیکل بریسویل، ٹم سیفرٹ، فن ایلن، مارک چیپمین، ڈیرل مچل، جمی نیشام، مچل ہے، ایش سوڈھی، جیکب ڈفی، بین سیئرز اور ول اوورکے