18

پاکستان کیخلاف نیوزی لینڈ کی زبردست برفارمنس، محمد یوسف تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے

نیوزی لینڈ کی پہلے ون ڈے میچ میں عمدہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے پاکستان کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے نیوزی لینڈ کی زبردست پرفارمنس پر تعریف کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محمد یوسف نے میچ کے بعد دوران نیوز کانفرنس میں کہا کہ نیوزی لینڈ نے 50-3 کے اسکور لے بعد تیزی سے 344-9 کا بڑا اسکور بنالیا اور گرین شرٹس کو 44.1 اوورز میں 271 پر آؤٹ کردیا۔

کیویز کے مڈل آرڈر بلے باز، مارک چیپ مین پہلے ون ڈے میں اپنے کیرئیر کا بہترین اسکور بنانے میں کامیاب رہے جو کہ 132 ہے جبکہ انکی معاونت کرنے والے ڈیرل مچل نے76 اور ڈیبیو کھلاڑی محمد عباس نے 52 رنز بنائے۔

کوچ نے صحافیوں کو بتایا کہ صبح باؤلنگ کے لیے یہ ایک اچھا ٹریک تھا اور نیوزی لینڈ کے بلے بازوں نے بہت اچھا میچ کھیلا۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیپ مین زیادہ کریڈٹ کے مستحق ہیں. وہ وکٹ پر کھڑے تھے اور اچھی طرح سے کور کیا۔ ڈیرل اور ڈیبیو کھلاڑی محمد عباس نے بہت اچھی اننگز کھیلی۔ جیت کا زیادہ کریڈٹ ان تینوں کو جاتا ہے۔

تاہم ایک سوال کے جواب میں پاکستانی کوچ نے اپنے باؤلرز کا بھی دفاع کیا اور تسلیم کیا کہ آف اسپنر سلمان علی آغا اور میڈیئم پیسر عرفان خان جیسے پارٹ ٹائم باؤلرز نے ٹیم کو اضافی رنز دیے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میرے دونوں پارٹ ٹائم بولرز نے تقریباً 120 رنز دیے اور اچھی باؤلنگ کرسکتے تھے میرے خیال میں ایسی ٹیم کے بارے میں کوئی حتمی بات کرنا مناسب نہیں جسے حال ہی میں نیا تشکیل دیا گیا ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں