8

کراچی میں بے لگام ٹرک نے رکشے کو کچل دیا، ایک شہری جاں بحق، دوسرا زخمی


کراچی:

سینٹرل جیل کے قریب جیل تیز رفتار ٹرک کی رکشے کو ٹکر کے نتیجے میں رکشے میں سوار مسافر جاں بحق جبکہ رکشہ ڈرائیور زخمی ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق جمشید کوارٹر تھانے کی حدود میں جیل روڈ سینٹرل جیل کے قریب پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کی گئی۔ اسپتال میں متوفی کی شناخت 45 سالہ شیخ سہیل ولد شیخ جمیل احمد کے نام سے کی گئی۔

ایس ایچ او جمشید کوارٹر اشرف جوگی کے مطابق شہروز نامی ٹرک نے رکشے کو ٹکر ماری جس کے باعث مسافر جاں بحق جبکہ رکشہ ڈرائیور زخمی ہو گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ٹرک کو قبضے میں لے لیا جبکہ اس کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جاں بحق ہونے والے مسافر کی رہائش فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں