76

فلاپ فلمیں؛ جاوید شیخ بالی ووڈ کے خانز کو کیا نصیحت کرنا چاہتے ہیں؟

معروف اداکار نے جاوید شیخ نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ اگر ان کی ‘بالی ووڈ خانز’ سے ملاقات ہوئی تو وہ تینوں کو ایک نصیحت کرنا چاہیں گے۔

سلمان خان کی فلم ‘سکندر’ دبنگ اسٹار کی ناکام ترین فلم ثابت ہوئی ہے جس نے توقعات سے نہایت کم بزنس کیا ہے۔

اس سے قبل 2022 میں عامر خان ‘لال سنگھ چڈھا’ بھی فلاپ ہوگئی تھی اور انھوں نے تب سے کوئی فلم نہیں کی ہے۔

شاہ رخ خان بھی 2018 میں اپنی فلم زیرو کے فلاپ ہونے پر اداکاری کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کرچکے تھے تاہم  2023 میں ‘پٹھان’ اور ‘جوان’ جیسی فلموں سے کم بیک کیا ہے۔

بالی ووڈ پر دہائیوں تک راج کرنے والے تینوں خانز اب 60 سال کے ہوچکے ہیں ایسے میں جاوید شیخ تینوں کو کچھ نصیحت کرنا چاہتے ہیں۔

اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں جاوید شیخ نے کہا کہ میری ان تینوں سے ملاقات کو کافی عرصہ ہوگیا لیکن جب ملاقات ہوئی ایک نصیحت ضرور کروں گا۔

جاوید شیخ نے کہا کہ تینوں خانز اپنی اداکاری میں نئی ورائٹی لانے کی ضرورت ہے اور ہیرو کے لیے علاوہ کردار بھی ادا کرنا چاہیے جیسے امیتابھ بچن کر رہے ہیں۔

 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں