نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اعلیٰ سطح کے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کے لیے تاجکستان پہنچ گئے ہیں۔
دورے کے دوران اسحاق ڈار کی تاجکستان کے صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ایس سی او کے رکن ممالک سے تعلق رکھنے والے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔
ایس سی او کی کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ کے اجلاس میں رکن ممالک کے نمائندے تنظیم کے دائرہ کار میں مختلف معاملات پر رابطے اور مشاورت کرتے ہیں۔
پاکستان کی ایس سی او اجلاس میں شرکت ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب رکن ممالک کے درمیان علاقائی تعاون کی اہمیت برقرار ہے۔