منگل، 20 اکتوبر 2026 لائیو
بریکنگ نیوز
ملتان میں 15 سالہ لڑکے کو گاڑی سے کچلنے کا الزام، ٹھیکیدار گرفتار، تحقیقات جاریفیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورۂ ایران، پاکستان کی امریکا اور تہران میں مذاکرات کی کوششیں جاریحسن نواز اور عرفات منہاس کی شاندار بیٹنگ، پاکستان نے انگلینڈ کو 303 رنز کا ہدف دے دیاپیٹرول 5 روپے 16 پیسے اور ڈیزل 7 روپے 69 پیسے فی لیٹر سستاپشاور ہائی کورٹ میں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے خلاف درخواستوں پر سماعتگوئتھ اے آئی پاکستان میں طلبہ کو 4 ہزار مفت سبسکرپشنز فراہم کرے گا، وزیراعظم کا تعلیمی معاونت کا عزمسلمان علی آغا کی سنچری، پاکستان نے سری لنکا کو 37 رنز سے شکست دے دیاسحاق ڈار ایس سی او اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کے لیے تاجکستان پہنچ گئےگوادر میں آئی ای ڈی حملے میں میجر وجاہت وحید شہید، کلات میں چار دہشت گرد ہلاکپاکستان کی جی ڈی پی شرح نمو 3.65 فیصد مقرر، معیشت کا حجم 450.4 ارب ڈالرملتان میں 15 سالہ لڑکے کو گاڑی سے کچلنے کا الزام، ٹھیکیدار گرفتار، تحقیقات جاریفیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورۂ ایران، پاکستان کی امریکا اور تہران میں مذاکرات کی کوششیں جاریحسن نواز اور عرفات منہاس کی شاندار بیٹنگ، پاکستان نے انگلینڈ کو 303 رنز کا ہدف دے دیاپیٹرول 5 روپے 16 پیسے اور ڈیزل 7 روپے 69 پیسے فی لیٹر سستاپشاور ہائی کورٹ میں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے خلاف درخواستوں پر سماعتگوئتھ اے آئی پاکستان میں طلبہ کو 4 ہزار مفت سبسکرپشنز فراہم کرے گا، وزیراعظم کا تعلیمی معاونت کا عزمسلمان علی آغا کی سنچری، پاکستان نے سری لنکا کو 37 رنز سے شکست دے دیاسحاق ڈار ایس سی او اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کے لیے تاجکستان پہنچ گئےگوادر میں آئی ای ڈی حملے میں میجر وجاہت وحید شہید، کلات میں چار دہشت گرد ہلاکپاکستان کی جی ڈی پی شرح نمو 3.65 فیصد مقرر، معیشت کا حجم 450.4 ارب ڈالر
پاکستان

دبئی سے اسلام آباد آنے والی پی آئی اے پرواز میں ہنگامہ، 7 مسافر پولیس کی تحویل میں

دبئی سے اسلام آباد روانہ ہونے والی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی ایک پرواز مسافروں کی ہنگامہ آرائی کے باعث مزید تاخیر کا شکار ہوگئی، جس کے بعد دبئی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سات مسافروں کو حراست میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 212 مقررہ وقت پر روانگی کے لیے تیار تھی، تاہم خطے میں سکیورٹی سے متعلق خصوصی انتظامات کے باعث دبئی ایئرپورٹ پر پروازوں کے درمیان وقفہ بڑھا دیا گیا، جس کی وجہ سے اس پرواز کو بھی کئی گھنٹوں تک روانگی کی اجازت نہ مل سکی۔

طویل انتظار کے دوران مسافروں کو طیارے کے اندر کھانا اور دیگر سہولیات فراہم کی گئیں، لیکن کچھ افراد نے تاخیر پر شدید احتجاج شروع کر دیا۔ صورتحال اس وقت مزید کشیدہ ہوگئی جب چند مشتعل مسافروں نے عملے سے بدتمیزی کی، کاک پٹ کی جانب بڑھنے کی کوشش کی اور ایک مسافر نے مبینہ طور پر طیارے کی کھڑکی کو بھی نقصان پہنچایا۔

واقعے کے بعد پرواز کے عملے نے فوری طور پر ایئرپورٹ سکیورٹی کو اطلاع دی۔ دبئی پولیس موقع پر پہنچی اور طیارے میں داخل ہو کر ہنگامہ آرائی میں ملوث سات مسافروں کو اپنی تحویل میں لے لیا، جس کے بعد صورتحال کو قابو میں لایا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد طیارے کو عارضی طور پر گراؤنڈ کر دیا گیا تاکہ اس کا مکمل تکنیکی معائنہ کیا جا سکے۔ دوسری جانب پرواز میں موجود باقی مسافروں اور فلائٹ کریو کو ہوٹل منتقل کر دیا گیا کیونکہ مسلسل تاخیر کے باعث عملے کے مقررہ ڈیوٹی اوقات مکمل ہو چکے تھے۔

ایئرلائن حکام کے مطابق جہاز کی ضروری جانچ اور مرمت مکمل ہونے کے بعد پرواز کو دوبارہ روانہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ تمام تکنیکی اور انتظامی مراحل مکمل ہونے کے بعد پرواز اسلام آباد کے لیے روانہ کر دی جائے گی۔

پی آئی اے اور متعلقہ حکام نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ غیر معمولی حالات میں صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور عملے کے ساتھ تعاون کریں تاکہ تمام مسافروں کی حفاظت اور پروازوں کا نظام متاثر نہ ہو۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل پتہ شائع نہیں کیا جائے گا۔