37

کچری قیمہ – ایکسپریس اردو


کچری قیمہ ایک راجستھانی ڈش ہے جو اپنے لذیز اور منفرد ذائقے کی وجہ سے جانی جاتی ہے۔ یہ ڈش کچری مسالے اور کوئلے کے دم کی مدد سے تیار کی جاتی ہے۔ کچری مسالہ گوشت کو گلانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، یہ مسالہ راجھستانی کھانوں میں استعمال ہونے والے عام ہے۔ یہ شاندار ڈش نان، پراٹھے اور تندور کی روٹی کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

اجزاء

  • میرینیڈ کرنے کے لیے
    • گائے کا قیمہ1 کلو
    • نمک1 چائے کا چمچ
    • شاہی زیرہ1 چائے کا چمچ
    • کچری پاوڈر1 چائے کا چمچ
    • پسا ہوا دھنیا1 چائے کا چمچ
    • لال مرچ پاؤڈر1 چائے کا چمچ
    • زیرہ پسا ہوا1 چائے کا چمچ
    • ہلدی پسی ہوئی1 چائے کا چمچ
    • کچّا پپیتے کا پیسٹ1 چائے کا چمچ
    • ادرک لہسن کا پیسٹ1 چائے کا چمچ
    • چائفل1 چائے کا چمچ
  • تلنے کے لیے:
    • تیل½ کپ
    • پیاز کٹی ہوئی1 عدد
    • لال مرچ پاؤڈر1 چائے کا چمچ
    • ہری مرچیں2-3 عدد
    • دہی1 کپ
    • کوئلہ، دہکا ہوا1 عدد
    • ہری مرچیں کٹی ہوئیگارنش کے لیے

 

ترکیب

  • ایک مکسر میں قیمہ، نمک، ثابت دھنیا، زیرہ، کچری پاﺅڈر، پسا ہوا زیرہ، لال مرچ کا پاﺅڈر، پپیتے کا پاﺅڈر، ادرک لہسن کا پاﺅڈر، پسی ہوئی ہلدی اور جائفل کا پاﺅڈر ڈال کر پیس لیں۔
  • اسے ایک باﺅل میں ڈال کر پلاسٹک کے کور سے ڈھانک کر میرینیٹ ہونے کے لیے ایک گھنٹہ یا پوری رات کے لیے چھوڑ دیں۔
  • ایک کڑاہی میں تیل گرم کریں اور اس میں قیمہ ڈال کر اچھی طرح فرائی کرلیں۔
  • اب اس میں کٹے ہوئے پیاز ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔
  • اب اس میں لال مرچ کا پاﺅڈر ڈال کر اچھی طرح ہلا لیں، اب ڈھکن ڈھانک کر 5 سے 10 منٹ کے لیے پکا لیں۔
  • اب اس میں کٹی ہوئی ہری مرچیں ڈال کر اچھی طرح ہلا لیں۔
  • اب اس میں دہی ڈال کر ہلا لیں اور 5 سے 10 منٹ کے لیے پکنے دیں۔
  • اب اس کے اوپر گرم کوئلہ رکھ کر اس پر تیل کے چند قطرے چھڑک کر ڈھکن 2 منٹ کے لیے ڈھانک دیں۔
  • اب اس کے اوپر ہری مرچیں ڈال دیں۔
  • کچری قیمہ تیار ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں