17

کراچی میں ٹریفک گردی ہورہی ہے، شہری ڈمپرز سے ہلاکتوں پر رائے دیں، گورنر


کراچی:

 گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ مجھے روزہ داروں کی میزبانی کرکے فخرمحسوس ہورہا ہے، رازق صرف اللہ تعالی کی ذات گرامی ہے، اللہ رب العزت کے علاوہ کوئی رزق نہیں ے سکتا۔

گورنر ہاؤس  میں دوسرے روزے  کے افطار میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں افطارکے وقت اقلتیی برادری کے افراد بھی شریک ہوتے ہیں، ’’اتحاد رمضان ‘‘ پروگرام کا عنوان وقت کی ضرورت ہے، ہمیں اخوت، ملنساری اور یکجہتی کی ضرورت ہے۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ ستائسیویں شب کو پاکستان معرض وجود میں آیا، دشمن کی میلی آنکھ ہمارے ملک پرلگی رہتی ہے مگر دشمن کوہمیشہ پسپائی کاسامنا ہوگا۔

کراچی میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کی حوالے سے گورنرسندھ نے کہا کہ گیس کی لوڈ شیڈنگ پروزیراعظم نوٹس لیں، ایم ڈی سوئی سدرن گیس کی لوڈ شڈنگ کے معاملے پرسنجیدگی دکھائیں۔

انہوں نے کہا کہ شہرمیں ٹریفک گردی ہورہی ہے، ٹریفک حادثات میں شہید ہونے والوں کو ایک ایک پلاٹ دوں گا۔

گورنرسندھ نے کہا کہ ڈمپرز سے ہلاکتوں کا معاملہ تھم نہیں رہا، شہری ڈمپرز سے ہلاکتوں پراپنی رائے دیں، سندھ ہائی کورٹ  اور وزیراعلی سندھ کو ٹریفک حادثات پرخطوط لکھ چکاہوں۔

گورنرسندھ نے کہا کسی دوسرے صوبے کا بااثر آدمی میرے شہری پرتشدد نہیں کرسکےگا، بااثر افراد کی بدمعاشی نہیں چلنے دوں گا۔ گورنرسندھ نے کہا کہ شہری قلم کو اپنا ہتھیار بنائیں۔اگر اب کسی بااثر فرد نے کلاشکوف نکالی تو میں اس کے گھرجاؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی لاوارث نہیں ہے، اس شہرکی اور دردمندوں کی آواز کوبلند کرتا رہوں گا۔ 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں