21

بھارت نیوزی لینڈ میچ میں مایوس ہوکر ٹی وی بند کردیا تھا؛ امیتابھ بچن

لیجنڈری اداکاری امیتابھ بچن نے حال ہی میں انکشاف کیا کہ بھارت اور نیوزی لینڈ کے میچ کے دوران جب لگا کہ بھارت ہارنے والا ہے تو اپنا ٹی وی بند کر دیا تھا۔

ورسٹائل امیتابھ بچن نے بتایا کہ لیکن میری حیرانی کی کوئی انتہا نہ رہی جب سنا کہ بھارت نے یہ میچ جیت لیا ہے۔

خیال رہے کہ 2 مارچ 2025 کو ہونے والے اس میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 44 رنز سے شکست دی تھی۔

امیتابھ بچن نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ ہم تو سوچے کھیل ہار جائیں گے نیوزی لینڈ والا، ٹی وی بند کر دیا۔ پر جیت گئے ہم، کیا بات ہے انڈیا!!! بدھائی ہو”۔

بھارت اس جیت کے بعد گروپ اے میں ٹاپ نمبر آگیا اور اب 4 مارچ کو دبئی میں آسٹریلیا کے ساتھ پہلا سیمی فائنل کھیلے گا۔

 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں