22

نیل نتن مکیش کا کترینہ کیف کے ساتھ کیا تنازع تھا؟ اداکار کا انکشاف

بھارتی اداکار اور فلمساز نیل نتن مکیش نے انکشاف کیا کہ کترینہ کیف کیساتھ پہلی مرتبہ کام کے دوران ان دونوں کے درمیان شروعات میں تنازعات رہے تھے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نیل نتن مکیش نے فلم نیویارک کی شوٹنگ کے دوران اپنے اور کترینہ کے درمیان موجود اختلافات پر گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہوں نے سُنا تھا کہ اداکارہ کو ان کی رنگت سے مسئلہ تھا۔

نیل نے بتایا کہ ان کے اور ساتھی اداکارہ کے درمیان شروعات میں اچھا تعلق نہیں رہا وہ دونوں اکثر بحث کرتے تھے کترینہ ان کے سین کے دوران بار بار مداخلت کرتی تھیں جس پر وہ ان سے پوچھتے تھے کہ کیا مسئلہ ہے بعد میں سُنا کے انہیں میرے کردار نبھانے کے انداز سے بھی مسئلہ ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ اس طرح ہمارے درمیان کافی عرصے تک تنازع رہا لیکن بعد میں ہم دوست بن گئے اور ہمارے درمیان کے اختلافات بھی ختم ہوگئے۔ نیل نے بتایا کہ فلم نیویارک کے دوران جب وہ شدید بیمار ہوگئے تو کترینہ اور ان کی ٹیم نے انکا بہت خیال بھی رکھا تھا۔

یاد رہے کہ فلم نیویارک امریکہ کی تاریخ کے افسوسناک واقعے 9/11 کے بعد 3 دوستوں جان ابراہم، کترینہ کیف اور نیل نتن مکیش کی زندگی پر پڑنے والے اثرات پر مبنی تھی جو کہ بےحد کامیاب بھی رہی تھی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں