1

آئی ایم ایف کو مراسلہ؛ پی ٹی آئی ایسا کام نہیں کرے گی جس سے ملک کو نقصان ہو، علی محمد خان

 اسلام آباد:عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر آئی ایم ایف کو مراسلہ لکھنے کے معاملے پر رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان نے کہا ہے کہ پارٹی کوئی ایسا کام نہیں کرے گی جس سے ملک کو نقصان ہو، اس طرف نہیں جانا چاہیے کہ جمہوریت ڈی ریل ہو۔

پروگرام ’’سینٹر اسٹیج‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ سرکاری ملازم کی 100 مجبوریاں ہوتی ہیں، سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چھٹہ کی کئی مجبوریاں ہوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں سابق کمشنر راولپنڈی کے الیکشن کمیشن سے معافی کے عمل کی مذمت نہیں کرتا، سب کو علم ہے ہمارا مینڈیٹ چوری ہوا، ایسی تاریخ نہیں ہے کہ سرکاری ملازمین اتنے بڑے انکشافات کرتے ہوں۔

پی ٹی آئی کی جانب سے آئی ایم ایف کو خط لکھنے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ پارٹی کوئی ایسا کام نہیں کرے گی جس سے ملک کو نقصان ہو اور جمہوریت ڈی ریل ہو۔

انہوں نے کہا کہ اس طرف نہیں جانا چاہیے کہ جمہوریت ڈی ریل ہو، سب چاہتے ہیں کہ آئی ایم ایف سے جان چھڑوائیں۔ علی محمد خان کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی باڈی لینگویج سے لگتا ہے کہ وہ مجبوری میں ساتھ بیٹھے ہیں، جن کے پاس مینڈیٹ نہیں ان کو قوم پر مسلط کیا جا رہا ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں