1

آصف زرداری کے صدارتی الیکشن کیلیے کاغذات کل جمع ہوں گے

 اسلام آباد:سابق صدرآصف زرداری کے صدارتی الیکشن کے لئے کاغذات کو حتمی شکل دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدرآصف زرداری کے صدارتی الیکشن کے لئے کاغذات نامزدگی کل صبح دس بجے جمع کرائےجائیں گے۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری آصف زرداری کے تجویز کنندہ ہوں گے جبکہ پی پی کے سینیئر رہنما فاروق ایچ نائیک آصف زرداری کے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے صدارتی انتخابات کا شیڈول جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق نئے صدر کیلیے ووٹنگ 9 مارچ کو ہوگی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں