4

اسرائیلی ٹینک اپنی ہی فورسز پر چڑھ دوڑے، 5 فوجی ہلاک

غزہ پر اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 35 ہزار سے زائد ہوگئی ہے:فوٹو:فائل

غزہ پر اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 35 ہزار سے زائد ہوگئی ہے:فوٹو:فائل

 غزہ:غزہ میں اسرائیلی ٹینکوں کی اپنی ہی فورسز پر گولہ باری سے 5 فوجی ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا  رپورٹس کے مطابق شمالی غزہ میں نہتے فلسطینوں کوشہید کرنے والے اسرائیلی فوجی اپنے ہی ٹینکوں کا نشانہ بن گئے۔ ٹینک کی ایک عمارت پر گولہ باری سے 5 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔

اسرائیل فورسز کے غزہ کے رہائشی علاقوں میں حملوں میں 24 گھنٹوں کے دوران 40 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے جنگ کا دائرہ غزہ کے 78 فیصد علاقے تک بڑھا دیا ہے جبکہ ورلڈ فوڈ پروگرام کے پاس غزہ میں خوراک اور ایندھن کا چند روز کا ذخیرہ باقی رہ گیا ہے۔

دوسری جانب شمالی اسرائیل میں حزب اللہ کے  ڈرون حملے میں 5 اسرائیلی فوجی زخمی زخمی ہوگئے۔ گزشتہ سال اکتوبرسے غزہ پراسرائیلی حملوں میں اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 35 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں