1

اسلام آباد میں دھاتی ڈور پھرنے سے کم سن بچہ زخمی

—فوٹو: اےا یف پی

—فوٹو: اےا یف پی

 اسلام آباد:اسلام آباد میں دھاتی ڈور پھرنے سے کم سن بچہ زخمی ہو گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے علاقے سیکٹر جی الیون مرکز میں کم عمر بچہ گلے میں دھاتی ڈور پھرنے سے شدید زخمی ہوگیا۔

بچہ گاڑی کے سن روف سے باہر نکل کر کھڑا تھا کہ اچانک دھاتی ڈور گلے میں پھر گئی۔ زخمی بچے کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں: پتنگ کی قاتل ڈور مزید کتنی جانیں لے گی؟

پابندی کے باوجود اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں پتنگ بازی بلا خوف و خطر کی جا رہی ہے لیکن پولیس کی جانب سے پتنگ اور مانجھے کی فروخت اور اس کا استعمال کرنے والوں کے خلاف کسی بھی قسم کا کریک ڈاؤن دیکھنے میں نہیں آرہا۔

واضح رہے کہ پتنگ کا مانجھا سڑک سے گزرنے کے دوران موٹر سائیکل سواروں کیلئے خونی ثابت ہو جاتا ہے۔

ملک کے مختلف شہروں میں پتنگ بازی کے دوران اس سے قبل کئی واقعات میں موٹر سائیکل سوار گردن پر پتنگ کا مانجھا پھرنے سے نہ صرف زندگی کی بازی ہار چکے ہیں بلکہ شدید زخمی ہو کر لہولہان بھی ہو چکے ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں