1

امریکا نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد ویٹو کردی

امریکا نے فلسطینیوں کے حق پر ڈاکا ڈالا ہے، حماس ، فوٹو: فائل

امریکا نے فلسطینیوں کے حق پر ڈاکا ڈالا ہے، حماس ، فوٹو: فائل

جنیوا:اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد کو سلامتی کونسل میں اکثریت کی حمایت کے باوجود امریکا نے اپنا خصوصی اختیار استعمال کرتے ہوئے ویٹو کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سلامتی کونسل میں فلسطین کو اقوام متحدہ میں مستقل رکنیت دینے کی قرار داد الجزائر نے پیش کی تھی۔ برطانیہ اور سوئیٹزرلینڈ سمیت  12 رکن ممالک نے قرار داد کے حق میں ووٹ دیا۔

سلامتی کونسل اجلاس میں فلسطین کی نمائندگی کرنے والے صدر محمود عباس نے اپنے خطاب میں کہا کہ فلسطین کے عوام خود مختار ریاست میں امن اور سلامتی کے ساتھ آزادی سے رہنا چاہتے ہیں اور خوہش ہے کہ مسئلے کا دیر پا حل نکالا جائے۔

یہ خبر پڑھیں : اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت؛ امریکا ووٹنگ رکوانے کیلیے سرگرم

دوسری طرف قرار داد کو ویٹو کرتے ہوئے امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ابھی یہ وقت نہیں آیا کیونکہ یہ سوال ابھی حل طلب ہے کہ کیا فسلطین اقوام متحدہ کی مستقل رکنیت کے حوالے سے طریقہ کار پر پورا اترتا ہے۔

امریکا کی جانب سے فلسطین کی اقوام متحدہ میں مستقل رکنیت کی قرارداد کو ویٹو کرنے پر فلسطین اتھارٹی کے صدر محمود عباس اور حماس نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے فلسطینیوں کے حق پر ڈاکا ڈالا ہے۔

یاد رہے کہ امریکا نے پہلے تو اس قرارداد پر ووٹنگ کو رکوانے کے لیے رکن ممالک پر کافی دباؤ ڈالا تھا تاکہ ویٹو کا داغ سے اپنے دامن کو بچا سکے تاہم آج رائے شماری ہوئی اور اکثریت نے حق میں ووٹ دیا تھا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں