1

اگر میرے شوہر نے دوسری شادی کی تو اسے چھوڑ دوں گی، مریم نفیس

فوٹو : انسٹاگرام

فوٹو : انسٹاگرام

 اسلام آباد:پاکستانی اداکارہ مریم نفیس نے کہا ہے کہ مرد کیلئے ایک سے زیادہ بیویوں میں انصاف کرنا مشکل ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اس بات کا احترام کرتی ہے کہ اسلام مردوں کو چار شادیوں کی اجازت دیتا ہے لیکن اس کیلئے تمام بیویوں میں انصاف کی شرط بھی لگائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر سمجھتی ہیں کہ بہت کم خواتین اپنے شوہروں کی دوسری شادی کو برداشت کرسکتی ہیں۔

مریم نفیس کا کہنا تھا کہ اگر ان کے شوہر نے دوسری شادی کی تو وہ انہیں منع تو نہیں کریں گی لیکن وہ اسے چھوڑ دیں گی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں