6

ایلیٹ فورس کا ہیڈ کانسٹیبل گرفتار، پونے دو کلو چرس برآمد

فوٹو : ایکسپریس نیوز

فوٹو : ایکسپریس نیوز

راولپنڈی میں منشیات اسمگلنگ و منشیات فروشی میں پولیس اہلکار بھی ملوث نکلنے لگے، گوجرخان پولیس نے ایلیٹ فورس کے ہیڈ کانسٹیبل کو گرفتار کرکے 1 کلو 800 گرام چرس برآمد کرلی۔

پولیس رپورٹ میں ہوش روبا انکشافات کیے گئے ہیں کہ ایلیٹ فورس ہیڈکوارٹر راولپنڈی میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل تقدیس السلام دو سال سے منشیات کا مکروہ دھندے میں ملوث تھا۔

تھانہ گوجرخان میں ملزم کے خلاف مقدمہ پولیس مدعیت میں سب انسپکٹر نوید اسلم کے بیان پر درج کیا گیا جس میں نوید اسلم کا کہنا تھا کہ گشت پر مامور تھے کہ موٹر سائیکل سوار تقدیس الاسلام کو چیک کیا تو ایک کلو 800 گرام چرس برآمد ہوئی جس پر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

ادھر سینیئر پولیس افسران کو ارسال کی گئی پولیس کی ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملزم تقدیس السلام ایلیٹ فورس میں ہیڈ کانسٹیبل ہے اور ایلیٹ ہیڈکوارٹر راولپنڈی میں تعینات ہے۔ ملزم مبینہ طور پر دو سال سے منشیات اسمگلنگ و منشیات فروشی کے دھندے میں ملوث ہے جس کے متعلق انکشاف پر اس سے باقائدہ مخبر کے ذریعے منشیات کی خریداری بھی کرائی گئی۔

ذرائع کے مطابق ایلیٹ فورس کے پیٹی بھائی ہیڈ کانسٹیبل کی منشیات کے دھندے میں ملوث ہونے پر تھانے کے افسران میں کھلبلی مچی رہی اور تھانے کی سطح پر معاملے کو دبانے کی کوشش کی گئی تاہم اس دوران اطلاع افسران تک پہنچی تو افسران نے فوری مقدمہ درج کرنے کے احکامات دے دیے جس پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایس ایس پی آپریشن راولپنڈی فلائٹ لفٹیننٹ ریٹائرڈ حافظ کامران اصغر نے ملزم کے حوالے سے تھانے کی سطع پر کسی قسم کی نرمی برتنے کے تاثر کو رد کیا۔ حافظ کامران اصغر کا کہنا تھا کہ فورس میں جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث عناصر کی کوئی جگہ نہیں، فورس میں خود احتسابی کا عمل جاری ہے۔

ہیڈ کانسٹیبل کے خلاف قانونی کارروائی کے ساتھ ساتھ محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں