1

ایکس بندش کیخلاف کیس؛ اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکریٹری داخلہ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا

 اسلام آباد:ایکس بندش کے خلاف کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکریٹری داخلہ کو عید کے بعد ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا، دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کوئی ثبوت بھی ہوں گے، آپ نے آئی بی کی رپورٹ پر اٹھا کر ایکس بند کر دیا۔

سماعت کے آغاز پر وزارت داخلہ کی رپورٹ پیش ہونے پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے برہمی کا اظہار کیا۔

جوائنٹ سیکریٹری داخلہ نے عدالت میں پیش ہو کر بتایا کہ سیکیورٹی ایجنسیز کی رپورٹ پر ایکس بند کیا گیا ہے، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کوئی لکھت پڑھت بھی تو بتائیں، پڑھ کر بتائیں کچھ یہی کہا تھا کہ تفصیلات لے کر آئیں، یہ کونسا طریقہ ہے اور یہ کیا رویہ ہے، نہ فائل لائے نہ کچھ، آپ بتا دیں میں کیا وجہ لکھواؤں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کیا سیکریٹری کو بلا لوں، جوائنٹ سیکریٹری صاحب زبانی نہیں ہر چیز لکھ کر دیں کیا سیکیورٹی خدشات ہیں اور ڈاکومنٹس دکھائیں، زبانی کلامی بات نہیں ہوگی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں