1

بھارتی بحریہ کا حاضر سروس اہلکار 8 روز سے لاپتا؛ مودی بے خبر

بھارتی بحریہ کا اہلکار نیوی کے جہاز پر ڈیوٹی کے دوران لاپتا ہوا تھا، فوٹو: بھارتی میڈیا

بھارتی بحریہ کا اہلکار نیوی کے جہاز پر ڈیوٹی کے دوران لاپتا ہوا تھا، فوٹو: بھارتی میڈیا

نئی دہلی:انڈین نیوی کے سیلر ساحل ورما 27 فروری کو بحریہ کے ایک جہاز سے دوران ڈیوٹی لاپتا ہوگئے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لاپتا نیوی اہلکار کے والدین نے اپنے بیٹے کی گمشدگی کی انکوائری سی بی آئی سے کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے شُبہ ظاہر کیا کہ ان کے بیٹے کو جان بوجھ کر غائب کیا گیا ہے۔

والدین کا مزید کہنا تھا کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ 400 افراد سے بھرے بحری جہاز میں ڈیوٹی دیتے ہوئے نیوی کا اہلکار لاپتا ہوجائے اور افسران کو کانوں کان خبر بھی نہ ہو۔

لاپتا نیوی اہلکار کے والدین نے الزام عائد کیا کہ ان کے بیٹے کو جموں سے تعلق ہونے کی سزا دی جا رہی ہے۔ مذکورہ بحری جہاز ایک دن کے لیے اڈے پر آیا تھا اور پھر واپس چلا گیا تھا  جس سے مزید شک پیدا ہوگیا ہے۔

اس واقعے نے بھارتی بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور انتظامی امور کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے۔ یہ کیس بھارتی بحریہ کی بدنامی کا سبب بن گیا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں