1

بھارتی ٹیم کے ہیڈکوچ کی عام افراد کی طرح لائن میں لگ ووٹ کاسٹ کرنے ویڈیو وائرل

بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ راہول ڈریوڈ کی عام انتخابات کے دوران اپنی باری کے انتظار میں کھڑے رہنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سابق بھارتی کپتان اور موجودہ ٹیم کے ہیڈکوچ راہول ڈریوڈ نے بھارت میں عام انتخابات کیلئے بنگلورو کی ڈالرس کالونی میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا، اس سے قبل وہ بغیر پروٹوکول کے ووٹ کے انتظار میں قطار میں عام لوگوں کی طرح اپنی باری کا انتظار کرتے نظر آئے، سابق کرکٹر کی ووٹ ڈالنے کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

راہول ڈریوڈ کی جانب سے سادگی اپنائے جانے پر صارفین انکے رویے پر حیرانگی کا اظہار کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: عام انتخابات 2024؛ ’’99 فیصد ایسے لوگ امیدوار ہیں جنہیں میں ووٹ نہ دوں‘‘

واضح رہے کہ ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی ٹیم کے ہیڈکوچ نے کہا کہ ووٹنگ کے دوران کوئی پریشانی نہیں ہوئی، جمہوریت کے عمل کو جاری رکھنا بہت ضروری ہے اور میری دیگر افراد سے گزارش ہے کہ کہ وہ باہر نکلیں اور ووٹ دیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں