1

تقسیم ہند سے قبل بچھڑے بچپن کے دوستوں کی دوبارہ ملاقات؛ ویڈیو وائرل

—فوٹو:انسٹاگرام

—فوٹو:انسٹاگرام

  واشنگٹن:1947 میں پاک بھارت سرحدی تقسیم کے دوران متعدد تلخ واقعات تاریخ کا حصہ ہیں لیکن ان واقعات سے جوڑے قصے آج بھی منظرعام پر آجاتے ہیں جیسا امریکا میں ہوا جہاں تقسیم ہند سے قبل بچھڑے بچپن کے دو بہترین دوست کئی برس کے بعد دوبارہ ملے۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 32 سالہ میگن کوٹھاری نے اپنے دادا سریش کوٹھاری کو اپنے بچپن کے بہترین دوست اے جی شاکر کے ساتھ دوبارہ ملانے کے لمحات کو دستاویزی شکل دی۔ یہ ملاقات اکتوبر 2023 میں امریکا میں ہوئی تھی۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ دونوں گجرات کے شہر ڈیسا میں ایک ساتھ پلے بڑھے اور 1947 میں الگ ہو گئے جب ان کی عمر تقریباً 12 سال تھی۔

میگن کوٹھاری نے براؤن ہسٹری کے ذریعے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو کے بارے میں لکھا کہ ’جب میرے دادا کا دوست 1947 میں پاکستان پہنچا تو انہوں نے میرے دادا کو خط لکھا کہ وہ راولپنڈی پہنچ گئے ہیں اور اپنا پتہ بھی شیئر کیا ہے، انہوں نے کئی برس ایک دوسرے کو لکھنے کی کوشش کی، لیکن دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی نے بالآخر اسے ناممکن بنا دیا، دونوں کا 1947 سے 1981 تک کوئی رابطہ نہیں تھا تاہم ان کی پہلی ملاقات 1982 میں نیویارک میں ایک مشترکہ دوست کے ذریعے ہوئی‘۔

انہوں نے بتایا کہ اکتوبر 2023 میں وہ 41 سال بعد دوبارہ ملے۔ میگن کوٹھاری کی جانب سے شیئر کی ویڈیو میں دونوں دوستوں کو گرمجوشی سے گلے ملتے اور خوشگوار لمحات سے لطف اندوز ہوتے دیکھا گیا ہے۔

ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’جغرافیائی اور سیاسی رکاوٹوں کے باوجود جس محبت اور احترام نے انہیں الگ کر دیا تھا وہ بہت گہرا ہے، یہ ایک طاقتور یاد دہانی ہے کہ انسانی رابطے کی طاقت کو کوئی حکومت یا سرحد نہیں بجھا سکتی‘‘۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں