1

خوش نہیں تو چھٹی کرلیں، چینی کمپنی نے نئی پالیسی متعارف کرادی

بیجنگ:خوش نہیں تو چھٹی کرلیں، چینی کمپنی نے نئی پالیسی متعارف کرادی۔

نوکری اور گھریلو زندگی کا توازن ہمیشہ سے ایک بڑا مسئلہ رہا ہے جس کیلئے عالمی سطح پر مختلف کمپنیاں اپنے ملازمین کو سہولت پہنچانے کیلئے آئیڈیاز لے کر آتی رہتی ہیں۔

ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کی خبر کے مطابق حال ہی میں ایک چینی ریٹیل ٹائیکون نے اپنی فرم میں ‘ناخوش چھٹیوں’ کا ایک انوکھا آئیڈیا پیش کیا جس کی مدد سے ملازمین اگر ناخوش ہیں تو وہ چھٹی کرسکتے ہیں۔

چین میں ایک ریٹیل اسٹور چین نے ایک نیا تصور متعارف کرایا ہے جس میں وہاں کام کرنے والے ملازمین اگر کسی دن خوش نہیں تو وہ چھٹی کرسکتے ہیں، ملازمین کو سالانہ 10 دن ’اَن ہیپی لیوز‘ کرنے کی اجازت ہوگی۔

کمپنی کے مالک یو ڈونگائی کا کہنا ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ ہر ملازم کو اس بات کی آزادی ہو کہ جب وہ خوش نہیں تو کام پر مت آئیں۔

انہوں نے مزید کہا انتظامیہ کی طرف سے اس چھٹی سے کسی کو بھی منع نہیں کیا جا سکتا، ایسا کرنا قوانین کی خلاف ورزی ہوگی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں