2

دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ؛ قومی ٹیم دبئی پہنچ گئی

پاکستان 10، 12 اور 14 مئی آئرلینڈ کے مدمقابل آئے گا (فوٹو: اسکرین شارٹ)

پاکستان 10، 12 اور 14 مئی آئرلینڈ کے مدمقابل آئے گا (فوٹو: اسکرین شارٹ)

قومی کرکٹ ٹیم الصبح دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے سلسلے میں لاہور سے دبئی پہنچ گئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قومی ٹیم دبئی سے براستہ آئرلینڈ روانہ ہوگی جہاں وہ تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

آئرلینڈ کیخلاف 3 ٹی20 میچز پر مشتمل سیریز کے میچز 10، 12 اور 14 مئی کو ڈبلن میں کھیلے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ؛ کوچنگ اسٹاف کا اعلان ہوگیا

بعدازاں پاکستانی ٹیم انگلینڈ کیلئے اڑان بھرے گی جہاں وہ انگلش ٹیم کیخلاف 4 ٹی20 میچز کی سیریز کھیلے گی، جسکے بعد قومی ٹیم ٹی20 ورلڈکپ میں شرکت کیلئے امریکا روانہ ہوجائے گی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں