10

دیپیکا پڈوکون نے جلد ماں بننے کی خواہش کا اظہار کردیا

فوٹو : انسٹاگرام

فوٹو : انسٹاگرام

 ممبئی:بالی وڈ کی سپر اسٹار دیپیکا پڈوکون نے جلد ماں بننے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ رنویر سنگھ اور وہ بچوں کو بہت پسند کرتے ہیں وہ جلد اپنی فیملی کا آغاز کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گھر میں انہیں کوئی سیلیبرٹی نہیں سمجھتا اور وہ اپنے گھر میں ایک بیٹی اور بہن کا رشتہ نبھاتی ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ ان کو اپنی فیملی سے اچھی سماجی اقدار ملی ہیں اور وہ چاہتی ہیں کہ ان کے بچوں میں بھی یہ اقدار منتقل ہوں۔

پروفیشنلی لحاظ سے دیپیکا پڈوکون اپنی اگلی فلم ’فائٹر‘ میں ہریتھک روشن کے ساتھ نظر آئیں گی جسے نامور ڈائریکٹر سدھارتھ آنند بنا رہے ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں