1

راولپنڈی میں جوڈیشل کمپلیکس کے اندر فائرنگ سے بیوی کے قتل کا ملزم ہلاک

جوڈیشل کمپلیکس میں پولیس کا سیکیورٹی نظام ناکام

جوڈیشل کمپلیکس میں پولیس کا سیکیورٹی نظام ناکام

 راولپنڈی:تھانہ سول لائن کے علاقے جوڈیشل کمپلیکس میں مخالف نے پیشی کے لیے لائے جانے والے قتل کے ملزم کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

پولیس نے ملزم کو موقع پر ہی گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ملزم حساس ترین مقام جوڈیشل کمپلیکس میں اسلحہ لیکر کیسے داخل ہوا کے معاملے کی بھی تحقیقات شروع کردیں گئیں۔

تھانہ روات کے علاقے میں اہلیہ کے قتل کے جرم میں ملوث ملزم علی شان سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی میں اسیر تھا جسکو روات پولیس ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں پیش کرنے کے لیے جوڈیشل کمپلیکس لائی۔

ملزم جوڈیشل کمپلیکس کے احاطے میں پہنچا ہی تھا کہ وہاں پہلے سے موجود اسکے کےمخالف جسکا نام غفار خان بتایا جاتا ہے نے فائرنگ کرکے اسکو موقع پر ہی قتل کردیا

ملزم غفار نے قتل کرکے خود ہی پولیس کو گرفتاری دے دی۔ جوڈیشل کمپلیکس جیسے حساس مقام پر ملزم اسلحہ لیکر کیسے داخل ہوا، اس بات نے پولیس حکام کو چکرا رکھ دیا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں